آسودہ چہروں کے پیچھے اک رنج و الم کی دنیا ہے | دنیا کی بے ثباتی پر اشعار
Urdu poetry 2 line sad
آسودہ چہروں کے پیچھے اک رنج و الم کی دنیا ہے
ہنستے ہوئے کہنا پڑتا ہے یہ دنیا غم کی دنیا ہے
آزاد دماغوں کو دنیا داری کی قید سے کیا لینا
آزاد دماغوں میں اب بھی ٹکے سے کم کی دنیا ہے
سب دوڑ رہے ہیں دنیا میں کچھ جھوٹے سچے خواب لیے
مقصد نہ ہو جینےکا تو پھر بس مرگ و جنم کی دنیا ہے
دنیائے تصور میں مجھ سے شامی بچی بولی اک دن
بھیگی انکھوں سے دیکھا ہے یہ ظلم و ستم کی دنیا ہے
گھر گاڑی عہدہ دولت پر اترانے والے احمق ہیں
احمق لوگوں کے آگے تو یہ جاہ و حشم کی دنیا ہے
ہدہد کے ذمے سچ کہنا سچ کڑوا ہے کڑوا ہی سہی
جاہل شعراء کی نظروں میں بس یادِ صنم کی دنیا ہے
آسودہ چہروں کے پیچھے اک رنج و الم کی دنیا ہے
ہنستے ہوئے کہنا پڑتا ہے یہ دنیا غم کی دنیا ہے
مِرے الفاظ لایعنی مِرے جذبات بے معنی | کسر نفسی کے اظہار پر مشتمل اشعار
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.