اپنے خالق کو منائیں آؤ قربانی کریں
سنتِ آقا کو پائیں آؤ قربانی کریں
گائے کو منڈی سے لائیں اس کی رسی تھام کر
پیار سے پانی دیں اور چارہ کھلائیں خوب تر
صورتِ مہمان رکھیں عید تک ہم اپنے گھر
دوست ہم اس کو بنائیں آؤ قربانی کریں
گوشت کھائیں اور تازہ جسم اور یہ جاں کریں
گوشت بانٹیں اور اپنی روح کو شاداں کریں
ہم غریبوں کی خوشی کے واسطے ساماں کریں
بے کسوں کے کام آئیں آؤ قربانی کریں
میرے مولا اپنی یہ قربانیاں کر لے قبول
ہم پہ بھی ان رحمتوں اور برکتوں کا ہو نزول
تیری جانب سے ہمیں بھی اجر ہو جائے وصول
اس دعا کو ہاتھ اٹھائیں، آؤ قربانی کریں
پیار سے پالا جسے قرباں بھی کر جائیں ہم
سنت ابراہیم کی کچھ اس طرح دہرائیں ہم
عرش والے کو بھی تب صفدر پسند آ جائیں ہم
فرش پر جب خون بہائیں آؤ قربانی کریں
اپنے خالق کو منائیں آؤ قربانی کریں
سنتِ آقا کو پائیں آؤ قربانی کریں
شاعری :سلیم اللہ صفدر
دین کی راہوں میں قربانی نہیں ہے رائیگاں ۔۔۔ چاہتے ہو جنتیں تو وار دو یہ جسم و جاں