اب دِکھاتا نہیں وہ ایسی کرامات مجھے | اردو اداس شاعری

Heart touching sad poetry in Urdu | Sad poetry in Urdu text

0 33

اب دِکھاتا نہیں وہ ایسی کرامات مجھے
اور عطا کرتا نہیں شرفِ ملاقات مجھے

میرے دل سے نہیں جاتے نہ کبھی جائیں گے
مار ڈالیں گے جدائی کے یہ اثرات مجھے

گھر مرا چھوڑ گیا تھا وہ ہمیشہ کے لیے
مضطرب آج بھی رکھتے ہیں وہ لمحات مجھے

دل یہ کہتا ہے کہ مَیں گوشہ نشینی کر لوں
اب تو ہر سمت نظر آتے ہیں خطرات مجھے

مجرموں کے ہے تحفظ کے لیے سارا نظام
اب سدھرتے نظر آتے نہیں حالات مجھے

وہ جو مل جائے ہمیشہ کے لیے مجھ کو حیات!
پھر کسی اور کی ہر گز نہیں حاجات مجھے

اب دِکھاتا نہیں وہ ایسی کرامات مجھے
اور عطا کرتا نہیں شرفِ ملاقات مجھے

شاعری: حیات عبداللہ

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more sad poetry in Urdu please check

Heart touching sad poetry in Urdu | Sad poetry in Urdu text  |Sad poetry in Urdu 2 lines | attitude poetry in urdu 2 lines text

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.