اللہ کا کرم ہے یہ اللہ کی عطا
و تعز من تشا و تذل من تشا
اپنا کوئی کمال کہاں مجھ میں ہے بھلا
وہ تعز من تشا و تذل من تشا
رب کی عنایتیں ہیں اگر میری ذات پر
مجھ پر یہ فرض ہے کہ میں کرتا رہوں شکر
مجھ پر کبھی نہ کم ہو یہ رحمت کا سلسلہ
وتعز من تشاء وتذل من تشاء
میں خاک، میں حقیر، میں بے سائبان تھا
میں بے یقین اور بے نام و نشان تھا
پائی بلندی رب کی ہوئی مجھ پہ جب نگاہ
وتعز من تشاء وتذل من تشاء
دل میں اگر ہو شرم تو کیسے کروں گناہ
لب پہ اگر ہو شکر تو پاؤں میں رب کی چاہ
حاصل کروں گا اس طرح ایماں کا ذائقہ
وتعز من تشاء وتذل من تشاء
کس بات کا غرور ہے کس بات کا فخر
خالق کی سب عطا ہے تو اترائے کیوں بشر
چاہے تو چھین لے سبھی چاہے کرے عطا
وتعز من تشاء وتذل من تشاء
عزت دلائے ہم کو فقط ایک رب کی ذات
دنیا اور اہل دنیا کے بس کی نہیں ہے بات
صفدر ہمارے رب نے یہ خود ہی بتا دیا
وتعز من تشاء وتذل من تشاء
اللہ کا کرم ہے یہ اللہ کی عطا
و تعز من تشا و تذل من تشا
اپنا کوئی کمال کہاں مجھ میں ہے بھلا
وہ تعز من تشا و تذل من تشا
شاعری :سلیم اللہ صفدر
کون ہے شاہِ جہاں
میرا خدا بھی وہی ہے تیرا خدا بھی وہی | حمدیہ اشعار
میرا رب تتلیوں کے پر پہ رنگوں کو سجاتا ہے | اللہ کی حمد پر اشعار
اگر آپ مزیدمناجات، حمدیہ اشعار یا نعت شریف پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
یہ نظم خالق کائنات اللہ رب العزت کی بڑائی بیان کرتی ہے. اس نظم میں رب کی اپنے بندوں پر عطا کی ایک صفت بیان کی گئی ہے کہ اللہ جسے چاہتا ہے عزت عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت اور رسوائی دیتا ہے.
If you want to read more hamd poetry in urdu 2 lines, please check
poetry about hamad in urdu | poetry for hamd in urdu | best hamd in urdu | poetry about hamd in urdu







