شان والے مصطفیٰ کا یار پہلا بوبکر |خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق کی شان میں اشعار

Urdu poetry about Hazrat Abu Bakar Siddique

0 9

شان والے مصطفیٰ کا یار پہلا بوبکر
مصطفیٰ کا دوستو غمخوار پہلا بوبکر

سب سے پہلے حضرت صدیق نے کلمہ پڑھا
کملی والے کی نبوت کا صدا نغمہ پڑھا

جس نے آقا کی رسالت کا کیا اقرارہے
کافروں کے سامنے کھل کر کیا اظہار ہے

جس وقت دشمن زمانہ تھا محمد عربی کا
بوبکر اس دم دیوانہ تھا محمد عربی کا

کملی والے نے کیا چندے کا جب اعلان ہے
حضرت صدیق نے سب کچھ کیا قربان ہے

مصطفیٰ کے ساتھ وہ دم دم رہا ہے دوستو
مصطفیٰ کے زخموں کا مرہم رہا ہے دوستو

جس کی بیٹی عائشہ آقا کی ہے دلہن بنی
کتنا خوش قسمت ہے وہ داماد جس کا ہے نبی

کملی والے کا مصلی جس کو پہلے ہے ملا
مصطفیٰ کے کل صحابہ کا جو ہے حاکم بنا

شان والا بوبکر لوگو حسیں اک پھول ہے
دوستو صدیق تو عشق و وفا کا اصول ہے

وہ وفا کی ابتدا ہے وہ وفا کی انتہا
وہ اگر نہ ہوتا نہ ہوتی زمانے میں وفا

دم بدم کر تذکرہ شہباز تو صدیق کا
ذکر کر کے بوبکر کا دل جلا زندیق کا

شان والے مصطفیٰ کا یار پہلا بوبکر
مصطفیٰ کا دوستو غمخوار پہلا بوبکر

شاعری : شہباز معاویہ

میرے نبی کا رفیق برتر صدیق اکبر صدیق اکبر

نبی پاک سے یاری کوئی صدیق سے سیکھے

اگر آپ شان صحابہ پر مزید اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.