میرے نصیب سنورنے لگے مدینے میں | ؐمدینے کی محبت پر اشعار |madina poetry in urdu

madina sharif poetry in urdu | urdu poetry on madina | madina poetry in urdu text

0 37

میرے نصیب سنورنے لگے مدینے میں
بچھڑ گئے ہیں سبھی غم،میرے مدینے میں

مرے نصیب تو دیکھو،جہان والو تم
بلا رہے ہیں نبی خود مجھے مدینے میں

یہ اُن کے نوکر و شاعر کی اک تمنا ہے
کہ اُن کی نعتوں کا دیواں لکھے مدینے میں

ہو صحْنِ آقا میں یا رب عطائے نعت جو،پھر
دِوانہ لکھتا رہے اور پڑھے مدینے میں

غموں سے دوری جسے چاہیے سدا، راقم !
وہ اپنی جائے سُکُونَت کرے مدینے میں

میرے نصیب سنورنے لگے مدینے میں
بچھڑ گئے ہیں سبھی غم،مرے مدینے میں

شاعری: ایم راقم نقشبندی

پوچھتے ہو کہ کیا مدینہ ہے ؟ دردِ دل کی دوا مدینہ ہے! 

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read more Madina Poetry Urdu please visit

madina sharif poetry in urdu | urdu poetry on madina | madina poetry in urdu text | madina shayari | madina poetry urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.