یہ خواہش جو رہتی جینے کی دل میں | اردو نعت شریف | Naat written in urdu

naat lyrics in urdu | naat urdu text | naat text in urdu

1 12

یہ خواہش جو رہتی جینے کی دل میں
یہ آتش جو جلتی ہے سینے میں اپنے

تمنا یہی ہے کہ ہو ایک خیمہ
وہ خیمہ مدینے کی راہ میں سجا ہو
یہ منظر بھی اپنا مقدر بنے اب
شجر یہ دل و جاں پہ سایہ کرے اب

یہ خواہش جو رہتی جینے کی دل میں
یہ آتش جو جلتی ہے سینے میں اپنے

میں فکر و نظر کی کہاں بات کرتی
میں شمس و قمر کی جہاں بات کرتی
وہیں مجھ کو آکر خیالوں نے گھیرا
کہ روح میں معطر فضا کا بسیرا
وہ خوشبو سمائی ،کہ قاصد ہو کوئی
جو پیغام لایا تھا ،ذات خدا سے
اندھیروں میں آکر اجالوں کے جیسا
سمندر میں آکر کناروں کے جیسا
وہ لمحہ بھی آخر بیاں کیسے ہوتا
جو رب کے کرم کی عطا پر نہ ہوتا

یہ خواہش جو رہتی جینے کی دل میں
یہ آتش جو جلتی ہے سینے میں اپنے

ستاروں سا روشن ہے ، رخسار ان کا
گلابوں سے مہکا ہے ، کردار ان کا
میں کیا بھول جاؤں
میں کیا یاد رکھوں
وہ رسم وفا تھی
جو کرنی ادا تھی
کہ جانیں لٹانا
کہ گردن کٹانا
یوں راتوں کو اٹھ اٹھ کے آنسو بہانا
وہ طعنوں کا سہنا
لہو کا وہ بہنا
وہ پتھر بھی کھانا مگر مسکرانا
یہ ان کے لیے تو
وفاؤں کی راہ تھی

یہ خواہش جو رہتی جینے کی دل میں
یہ آتش جو جلتی ہے سینے میں اپنے

شاعری :  عریشہ اقبال

جیسے ہی یاد آئی ہے پیارے حضور کی | نعت رسول اردو

یہ محمد کا جو مدینہ ہے یہ تو اَنمول اک نگینہ ہے | مدینہ پر خوبصوررت شاعری

If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click

naat lyrics in urdu | naat urdu text | naat text in urdu

1 تبصرہ
  1. علی حسن کہتے ہیں

    بہت خوب ماشاءاللہ ✨

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.