دل میں نام عمر لب پہ نامِ عمر | حضرت عمر فاروق کی شان میں اشعار

Manqabat Hazrat Umar farooq lyrics

0 38

دل میں نام عمر لب پہ نامِ عمر
جانتے ہیں مسلماں مقامِ عمر

اہلِ حق کے لیے نرم لہجہ رہا
باطلوں کے لیے انتقامِ عمر

کیسے دورِ خلافت چلاتے رہ
دیکھتے ہیں جو ہم اہتمامِ عمر

دینِ اسلام میں رب نے عزت رکھی
دیکھیے گا کُتُب میں پیامِ عمر

خوف کی تشنگی کا کوئی ڈر نہیں
پی چکے ہیں محبت کا جامِ عمر

موت کے ڈر سے حق سے نہ پیچھے ہٹے
زندگی ہوگئی ہے بَنامِ عمر

دیکھ لو دشمنو! دیکھ لو حاسدو!
آج بھی سنگِ آقا قیامِ عمر

مستقل دائماً روز و شب جا بجا
ہم پڑھیں گے زرینہ کلامِ عمر

دل میں نام عمر لب پہ نامِ عمر
جانتے ہیں مسلماں مقامِ عمر

شاعری :زرینہ زرین

ہو کے شاہ نام فقیروں میں لکھانے والے | شان عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر منقبت

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.