دل تو جاتا ہی رہا جان پہ بھی قبضہ دیکھا | محبت پر شاعری | Good Poetry In Urdu

amazing poetry in urdu | urdu amazing poetry | Beautiful Urdu poetry| best urdu poetry text

0 16

دل تو جاتا ہی رہا جان پہ بھی قبضہ دیکھا
ہم نے الفت میں تری کچھ بھی نہ اپنا دیکھا

طور کو آگ لگی آپ بھی بے ہوش ہوئے
کیا تجلی کا وہاں اپ نے جلوہ دیکھا

نیند آنکھوں کی گئی چین بھی دل کا میرا
تجھ سے یہ دل کو لگانے کا نتیجہ دیکھا

جو بھی ابھرا ہے وہیں اُسکو دبانا چاہا
ہم نے ہر دور میں اپنوں کا رویہ دیکھنا

کل جہاں جس نے بہائے تھے ہزاروں دریا
آج ایک بوند ہی پانی کو ترستا دیکھا

کتنا مجبور ہے افلاس کے ہاتھوں دیکھو
چند سکوں ہی میں انسان کو بکتا دیکھا

یوں تو دنیا میں ہر اک شے پہ گرانی ہے بہت
خون انسان ہی ہر دور میں سستا دیکھا

جب بھی انسان کو بڑھ جاتی ہے دولت کی حوس
ہم نے دریا میں بھی رہ کر اسے پیاسا دیکھا

پیدا نفرت جو کیا کرتے ہیں بندوں میں ناصرّ
بارہا ان کو تو ذلت ہی سے مرتا دیکھا

دل تو جاتا ہی رہا  جان پہ بھی قبضہ دیکھا
ہم نے الفت میں تری کچھ بھی نہ اپنا دیکھا

شاعری :  ناصرسلیم

ہم اپنے گھر کا رستہ بھول کر صحرا میں آ نکلے

If you want to read more Urdu poetry text please check

amazing poetry in urdu | urdu amazing poetry | Beautiful Urdu poetry| best urdu poetry text | urdu poetry beautiful

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.