مدارس میں یہ رہنے والے بچے ہیں بہت اچھے | مدارس کے طلباء پر اشعار

طالب علم پر شاعری | حافظ قرآن کی شان میں اشعار | مدارس کی اہمیت پر اشعار

0 101

مدارس میں یہ رہنے والے بچے ہیں بہت اچھے
کلام رب کے پڑھنے والے بچے ہیں بہت اچھے

مدارس میں انہیں الفت محبت ہی سکھاتے ہیں
وفا میں آگے بڑھنے والے بچے ہیں بہت اچھے

یہ اٹھتے ہی کلام رب کے آگے بیٹھ جاتے ہیں
تہجد میں یہ اٹھنے والے بچے ہیں بہت اچھے

یہ ننھے ننھے ہاتھوں کو دعاؤں میں اٹھاتے ہیں
دعائیں سب کو دینے والے بچے ہیں بہت اچھے

یہ سارا دن کلام رب سناتے اور سنتے ہیں
عمل پیارا یہ کرنے والے بچے ہیں بہت اچھے

محبت سے رہیں سارے محبت بانٹنے والے
کسی سے بھی نہ لڑنے والے بچے ہیں بہت اچھے

مجھے اظہر محبت ہے مدارس کے ستاروں سے
مری نظروں کو بھانے والے بچے ہیں بہت اچھے

مدارس میں یہ رہنے والے بچے ہیں بہت اچھے
کلام رب کے پڑھنے والے بچے ہیں بہت اچھے

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

مدارس شریعت کی پہچان ہیں مساجد سکونِ دل و جان ہیں | دینی مدارس پر اشعار

بیت السلام تلہ گنگ کے ہونہار طلبا نے ربوٹکس مقابلہ جیت لیا

طالب علم پر شاعری | حافظ قرآن کی شان میں اشعار | مدارس کی اہمیت پر اشعار | دینی مدارس پر اشعار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.