ساری دنیا ہی چھان بیٹھے ہیں | تلاش پر اشعار
Sad best Urdu Poetry on search
ساری دنیا ہی چھان بیٹھے ہیں
تجھ کو پانے کی ٹھان بیٹھے ہیں
توڑ مت دل ہمارا ہم تجھ کو
زندگی اپنی مان بیٹھے ہیں
تونے اپنوں کی جب شناخت کی
تب سے ہم بے نشان بیٹھے ہیں
ہے سلیقہ ریا کا جن کو بھی
کرکے اونچی وہ شان بیٹھے ہیں
وہ جنہوں نے گواہی دینا تھی
ہوکے وہ بے زبان بیٹھے ہیں
جو نہیں آشنا محبت سے
وارکے ان پہ جان بیٹھے ہیں
بیچنے یادیں وہ نکل آیا
ہم لگاکر دکان بیٹھے ہیں
توڑنے کا ہنر جنہیں صغریٰ
وہ بنا کر مکان بیٹھے ہیں
ساری دنیا ہی چھان بیٹھے ہیں
تجھ کو پانے کی ٹھان بیٹھے ہیں
اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں