ہم دفاع پاکستان کے لئے ہر دم تیار | 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر شاعری
6 September defence day of Pakistan poetry in Urdu
ہم دفاع پاکستان کے لئے ہر دم تیار
رب کی نصرت جذبہ ایمان سے ہم ہیں سرشار
ہم ہیں جس کے پاسباں وہ پاسباں اسلام کا
میرا ملک ِ پاک تو ہے ترجماں اسلام کا
اک طوفان ِ کفر میں ہے یہ نشاں اسلام کا
گر ضرورت ہو تو کر دیں زندگی بھی اس پہ وار
دوستی کے ان لبادوں میں چھپے آئے قاتلو
میری دھرتی پہ جو حملہ ور ہو تم آئے بھیڑیو
اب تمہارا وقت ِآخر آ گیا یہ جان لو
جان لے لیں گے تمہاری رب کے دیں کے جانثار
میرے گلشن کی بہاروں کا سفر مت روکنا
کیسے خوشبو ِچمن پھیلی ذرا یہ سوچنا
جانچ لو افغان بھی اور ہند کو بھی دیکھنا
ہر خزاں کو مات دے جائے گی اپنی یہ بہار
ایک دن ہر چال دشمن کی فنا ہو جائے گی
رب سے ہے امید فتح اپنے حصے آئے گی
ہر جبیں خاک ِحرم سے آشنا ہو جائے گی
میرا ملک ِ پاک پھر پائے گا دنیا میں وقار
ہم دفاع پاکستان کے لئے ہر دم تیار
رب کی نصرت جذبہ ایمان سے ہم ہیں سرشار
شاعری : سلیم اللہ صفدر
اگر آپ پاکستان کے لئے مزید اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
ہزاروں دکھ ہیں دنیا کے، مگر ہے مان پاکستاں
Wow, amazing weblog structure! How lengthy have you ever been blogging for?
you made running a blog look easy. The whole look of your website
is wonderful, as smartly as the content material! You can see similar
here dobry sklep