اذلان الرحماننعت رسول مقبول

زیارت نبیؐ کی مجھے بھی عطا ہو | نعت شریف

زیارت نبیؐ کی مجھے بھی عطا ہو | نعت شریف

زیارت نبیؐ کی مجھے بھی عطا ہو
محمدؐ محمدؐ لبوں پہ صدا ہو

ترے بن اُداسی یہاں میرے آقاؐ
مدینے کی جانب سفر اک مرا ہو

وہاں پر یہ نعتیں لکھوں اور سناؤں
زُباں پر مرے بس نبیؐ کی ثنا ہو

غمِ زندگی میں یوں ڈوبا پڑا ہوں
ترا ذکر یارب غموں کی دوا ہو

کروں میں طوافِ حرم بھی اے مولا
مجھے حاضری کا اِذٙن گر عطا ہو

ہوں ازلانؔ آقا پہ قربان ہردم
نبی سے حقیقی محبت سدا ہو

زیارت نبیؐ کی مجھے بھی عطا ہو
محمدؐ محمدؐ لبوں پہ صدا ہو

 

شاعری:  اذلان الرحمان

 

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

Shares:
2 Comments
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *