زباں پر قال قال اللہ کا جب ورد تھا جاری | جامعہ کی یاد میں لکھے گئے اشعار
Islamic Poetry in Urdu
زباں پر قال قال اللہ کا جب ورد تھا جاری
غموں سےدور رہتےتھے سکینت دل پہ تھی طاری
کسی سے آشنائی تھی نہ دنیا کی کوئی پرواہ
ہماری دنیا تھی وہ جامعہ کی چار دیواری
کتابوں میں مگن رہتے کبھی لکھتے کبھی پڑھتے
کتابوں سے تعلق تھا سبھی رشتوں سے بیزاری
ہمارے روز و شب کٹتے تھے تکرار و مطالعہ میں
خدایا کچھ برس پہلے کی دنیا کتنی تھی پیاری
بخآری ترمذی مشکٰوة مسلم اور ابی داؤد
ہمارے دل کی رونق تھی انہی سے تھی فقط یاری
الٰہی فتنہءِ دنیا سے بچنا ہے بچانا ہے
الٰہی دے تو اپنی ذات کی مجھ کو وفاداری
زباں پر قال قال اللّٰه کا جب ورد تھا جاری
غموں سےدور رہتےتھے سکینت دل پہ تھی طاری
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں