خدا کی اک بڑی نعمت ، عمر فاروق اعظم ہیں
نبی  کو جن سے تھی الفت ، عمر فاروق اعظم ہیں

نبی  نے رب سے مانگا تھا جسے رو رو دعاؤں میں
خدائے پاک کی چاہت ، عمر فاروق اعظم ہیں

وہ جب اسلام لائے تو مسلمانوں کو چین آیا
سبھی کے واسطے راحت ، عمر فاروق اعظم ہیں

حیاتی میں بھی ساتھی تھے شہادت پا کے جو پائے
نبی  ، صدیق کی صحبت ، عمر فاروق اعظم ہیں

عمر بوبکر سے دوئم ، غنی حیدر سے ہیں پہلے
خلافت جن کی بھی رحمت ، عمر فاروق اعظم ہیں

حسد ان سے جو کرتے ہیں بتا دو ان کو ہر جا پر
نبی  کی پا گئے قربت ، عمر فاروق اعظم ہیں

یہ تیرے واسطے اظہر ، شرف اعلی ہے ارفع ہے
سخن میں صاحب مدحت ، عمر فاروق اعظم ہیں

خدا کی اک بڑی نعمت ، عمر فاروق اعظم ہیں
نبی  کو جن سے تھی الفت ، عمر فاروق اعظم ہیں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

وہ بطل امت خلیفہ ثانی عظیم تر ہیں میرے عمر ہیں 

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

Shares:
6 Comments
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *