تجھ کو اوقات بتاؤں گا کسی دن میں بھی | انقلابی شاعری |inqalabi poetry in urdu

inqalabi poetry urdu | urdu inqalabi poetry | inqalabi shayari urdu | inqalabi poetry in urdu |Amazing Urdu poetry

0 6

تجھ کو اوقات بتاؤں گا کسی دن میں بھی
تیرا گھر بار جلاؤں گا کسی دن میں بھی

تو نے جس طرح مری روح کو تڑپایا ہے
تجھ کو اس طرح ستاؤں گا کسی دن میں بھی

میری اولاد کو بے آس بنایا تو نے
تیرے بچوں کو رلاؤں گا کسی دن میں بھی

تیری توقیر کو مٹی میں ملادوں گا اور
خوب پھر جشن مناؤں گا کسی دن میں بھی

درد ماں باپ کی تذلیل کا کیا ہوتا ہے؟
تجھ کو احساس دلاؤں گا کسی دن میں بھی

بے سبب تجھ کو بھی غدار کہا جاۓ گا
خود کو حبدار بناؤں گا کسی دن میں بھی

ختم ہوجاۓ گی اک روز رعونت تیری
خاک میں اس کو ملاؤں گا کسی دن میں بھی

تو نے اس قلب میں جو آگ لگا رکھی ہے
دل کی یہ آگ بجھاؤں گا کسی دن میں بھی

تیری کالک کو میں "ہمدرد” عیاں کرلوں گا
پھر زمانے کو سناؤں گا کسی دن میں بھی

تجھ کو اوقات بتاؤں گا کسی دن میں بھی
تیرا گھر بار جلاؤں گا کسی دن میں بھی

شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

قدم جما کر دکھاؤں گا میں، یہ سر اٹھا کر دکھاؤں گا میں

سارے صحافی ہو گئے سرکار کی طرف | انقلابی اشعار 

inqalabi poetry urdu | urdu inqalabi poetry | inqalabi shayari urdu | inqalabi poetry in urdu |Amazing Urdu poetry

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.