تعلقات سے پردے ہٹائے جاتے ہیں | اردو اداس شاعری | Sad ghazal in Urdu text

sad poetry in urdu ghazal | emotional sad ghazal in urdu | heart touching poetry in urdu 2 lines sms

0 19

تعلقات سے پردے ہٹائے جاتے ہیں
یہ دل، کہ ملتے نہیں ہیں ملائے جاتے ہیں

جو غمگسار ہے اس کو سنائیں گے دکھڑے
کہ ہر کسی کو کہاں غم سنائے جاتے ہیں

اسے تو یہ بھی نہیں یاد ہم ملے کب تھے
اور ایک ہم ہیں کہ وعدے نبھائے جاتے ہیں

یہ اونچ نیچ کہاں ایک جیسی ہوتی ہے
برابری کے برابر بٹھائے جاتے ہیں

اندھیری رات کا شکوہ چراغ سے مت کر
کہ دیپ خود نہیں جلتے جلائے جاتے ھیں

خدا کا شکر ابھی بھی ہمارے گاؤں میں
خوشی کے واسطے میلے لگائے جاتے ہیں

خدا کی ذات پہ یوں بھی یقین بنتا ھے
مکان خود نہیں بنتے بنائے جاتے ھیں

تمہاری یاد میں اب اور کیا کریں تحسین
اداس بیٹھ کے کرسی گھمائے جاتے ہیں

تعلقات سے پردے ہٹائے جاتے ہیں
یہ دل، کہ ملتے نہیں ہیں ملائے جاتے ہیں

شاعری:  یونس تحسین

اچھے برے کی خیر ہے کہتے رہا کرو | اردو غزلیہ شاعری

اگر آپ مزید غزلیہ شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

sad poetry in urdu ghazal | emotional sad ghazal in urdu | heart touching poetry in urdu 2 lines sms | heart touching sad poetry in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.