سناتا ہوں میں اب باتیں حسیں فاروق اعظم کی | حضرت عمر فاروق کی شان میں اشعار
Manqabat Hazrat Umar farooq lyrics
سناتا ہوں میں اب باتیں حسیں فاروق اعظم کی
نبی کے ساتھ روضے میں مکیں فاروق اعظم کی
بفضل رب ہوا ، پانی بھی جس کا حکم مانے ہیں
زمیں بھی دیکھ لو زیر نگیں فاروق اعظم کی
وہ اپنی رائے دینے میں بہت زیادہ ذہیں بھی تھے
فراست سے چمکتی تھی جبیں فاروق اعظم کی
وہاں شیطان ہرگز بھی نہیں رک پائے گا یارو
جہاں میں بات چھیڑو تم کہیں فاروق اعظم کی
جہاں پیارے نبی سوئے جہاں صدیق بھی سوئے
چلو دیکھو بنی تربت وہیں فاروق اعظم کی
عمر کوڑا لگاتے ہیں زمیں جب کپکپاتی ہے
یہ دیکھو بات مانے ہے زمیں فاروق اعظم کی
خدا کا شکر ہے اظہر سنائی باتیں پیاری ہیں
رسول پاک کے اک پیارے نگیں فاروق اعظم کی
سناتا ہوں میں اب باتیں حسیں فاروق اعظم کی
نبی کے ساتھ روضے میں مکیں فاروق اعظم کی
دلیرانہ شجاعت کے سبھی پیماں عمر لائے | شان عمر فاررق رضی اللہ عنہ پر اشعار