سنو اے چاند تم جب بھی کبھی سورج کے گھر جانا |خوبصورت اردو شاعری
Urdu Poetry sad 2 lines
سنو اے چاند تم جب بھی کبھی سورج کے گھر جانا
نصیحت ہے، بہت عزت سے جانا، اور نڈر جانا
یہی دنیا کی محرومی رہی ہے روزِ اوَّل سے
ہنرمندوں کو اس دنیا نے اکثر بےہنر جانا
ہمیں وہ دن ابھی تک یاد ہیں تہذیب کی مورت
تمہارا بام پر چڑھنا نظر آنا اتر جانا
نوازا جارہا ہے اس کو اردو داں کی ڈگری سے
کہ جس نے نثر جیسے لفظ تک کو بھی نصر جانا
اسے پھل پھولتے دیکھا زمانے بھر کی آنکھوں نے
کہ جس نے سختیء والد کو شفقت کا ثمر جانا
بہن کی رخصتی جس پل سےکی ہے کیا بتائیں ہم
بہت دشوار ہوتا ہے ہمیں گھر لوٹ کر جانا
تمہارا کوئی بھی دنیا میں دیوانہ نہیں طاہر
تمہیں آتا نہیں شاید کسی دل میں اتر جانا
سنو اے چاند تم جب بھی کبھی سورج کے گھر جانا
نصیحت ہے، بہت عزت سے جانا، اور نڈر جانا