رحمتِ دو جہاں جیسا کوئی نہیں | رحمت عالم پر اشعار | naat poetry in urdu
naat written in urdu | naat sharif in urdu written | poetry for naat in urdu
رحمتِ دو جہاں جیسا کوئی نہیں
ان کے رخسار پر اشک بہتے رہے
کھا کے پتھر دعائیں وہ دیتے رہے
دانت قرباں کیے، زخم سہتے رہے
امتی امتی پھر بھی کہتے رہے
رحمتِ دو جہاں جیسا کوئی نہیں
ایک ہی زندگانی ملی ہے اگر
ان کی گلیوں میں ہو جاتا اپنا بسر
گونجتی تھی جہاں وہ بلالی اذاں
کاش مل جائیں مجھ کو وہ شام و سحر
رحمتِ دو جہاں جیسا کوئی نہیں
روکا اوس اور خزرج کے طوفان کو
کر لیا فتح روم اور ایران کو
سب پہ روشن کیا دین اسلام کو
سب سے اونچا کیا رب کے قرآن کو
رحمتِ دو جہاں جیسا کوئی نہیں
کون ہیں وہ امام صف انبیا
کن کی ہے رہگزر سدرۃ المنتہا
کون صفدر ہیں شافیِ روزِ جزا
کن کے ہاتھوں سے ہو جام کوثر عطا
رحمت دو جہاں جیسا کوئی نہیں
شاعری :سلیم اللہ صفدر
نبی آخر، عظیم و برتر رفیقِ انور، جلیل رہبر | نعت رسول مقبول
وہ ہیں خیرالبشر، وہ ہیں خیر الامم سرورِ دو جہاں محترم محترم…..!
رحمت ِ دو جہاں تاجدارِ حرم خاتم الانبیا میرے شاہِ امم | نعت شریف
naat written in urdu | naat sharif in urdu written | poetry for naat in urdu