رسول پاک کے ساتھی صحابہ خوبصورت ہیں | شان صحابہ پر خوبصورت کلام

Urdu poetry manqabat | Urdu poetry text | Urdu poetry Islamic islamic poems urdu | islamic poetry |

0 10

رسول پاک کے ساتھی صحابہ خوبصورت ہیں
وہ راہ حق کے سب راہی ، صحابہ خوبصورت ہیں

رضائے رب ملی سب کو یقینا میرا ایماں ہے
مہاجر ہوں یا انصاری ، صحابہ خوبصورت ہیں

ڈٹے حق پر ہمیشہ ہی رہے سارے جہاں بھر میں
جو باطل پر ہوئے طاری ، صحابہ خوبصورت ہیں

وہ آپس میں بہت شیر و شکر تھے سن لو سب لوگو
رہے بن کر جو سب بھائی ، صحابہ خوبصورت ہیں

محبت اور الفت سے بھرے اصحاب آقا جی
برے جذبوں سے وہ خالی ، صحابہ خوبصورت ہیں

خدا کی راہ میں چلتے رہے دنیا میں ہر جا وہ
کھپا دی زندگی ساری ، صحابہ خوبصورت ہیں

ہے چودہ سو چھیالیس اب زمانہ تم مگر دیکھو
ابھی تک فیض ہے جاری ، صحابہ خوبصورت ہیں

میں ان کی منقبت اظہر لکھوں گا اور سناؤں گا
ملی نسبت مجھے پیاری ، صحابہ خوبصورت ہیں

رسول پاک کے ساتھی صحابہ خوبصورت ہیں
وہ راہ حق کے سب راہی ، صحابہ خوبصورت ہیں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

صحابہ حق کے ہیں معیار مانو یا نہ مانو تم | صحابہ کرام پر اشعار

صحابہ پاک کی الفت میں سرخرو ہونا | شان صحابہ پر کلام

If you want to read more Islamic poems urdu about Sahabah please click

Urdu poetry manqabat | Urdu poetry text | Urdu poetry Islamic islamic poems urdu | islamic poetry |

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.