قہقہے میں اداسی چھپاتا ہوں میں | اردو اداس شاعری | urdu sad poetry 2 lines

0 25

قہقہے میں اداسی چھپاتا ہوں میں
کوئی پوچھے تو خوش ہوں بتاتا ہوں میں

سب سے ہنس کر ملے سب سے باتیں کرے
عادتِ یار پر مسکراتا ہوں میں

میں محبت میں قائل ہوں توحید کا
یار کے ہاں شریکوں کو پاتا ہوں میں

میری خاموشیوں میں بھی آواز ہے
اپنی آواز لیکن دباتا ہوں میں

میری دیوانگی کا تماشہ ہوا
اِس تماشے کو لفظوں میں لاتا ہوں میں

دنیا داری نبھانے میں ہشیار سب
ایسی خود غرض دنیا سے جاتا ہوں میں

قہقہے میں اداسی چھپاتا ہوں میں
کوئی پوچھے تو خوش ہوں، بتاتا ہوں میں

شاعری: ہدہد الہ آبادی

جابجا دھوکہ ہوا جیسا ہوا اچھا ہوا جان کر سب کی حقیقت بِھیڑ میں تنہا ہوا| تنہائی پر اشعار

If you want to read more sad poetry in Urdu please check

alone sad poetry in urdu 2 lines | sad poetry sms in urdu writing | sad poetry urdu | alone sad poetry in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.