پاک چین وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ |بلوچ نوجوانوں کا روشن مستقبل

First Project of CPEC, Pak-China Technical and Vocational Institute Launched in Gwadar

6 20

سی پیک عمومی طور پر ایک تجارتی راہداری تصور کیا جاتا ہے. لیکن جوں جوں اس میں شامل منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں اس کی افادیت سے عام آدمی اور خصوصاً نوجوان مستفید ہورہے ہیں۔ اسی طرح کا پچھلے سال گوادر میں سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پہلا منصوبہ پاک چین وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ہے. جو گوادر میں نوجوانوں میں روشن مستقبل کی امید پیدا کر رہا ہے۔
یہ منصوبہ صوبہ بلوچستان میں بیروزگاری کم کرنے اور نوجوانوں کو فنی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت فراہم کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے. پاک چین وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں نوجوانوں کو بہترین فنی تعلیم اور ہنر فراہم کرنے کے لیے جدید ترین آلات اور مشینری موجود ہے۔ بلوچستان بھر سے داخلہ لینے والے طلباء کو مفت رہائش کے ساتھ ساتھ وظائف بھی فراہم کیے جا رہے ہیں ۔

پاس آؤٹ ہونے والے طلباء کو گوادر پورٹ، فری زون انڈسٹری اور سی پیک کے دیگر منصوبوں میں ملازمت کے سنہری مواقع میسر ہوں گے۔
اس وقت اس ادارے میں 300 سے زائد طلباء مختلف کورسز کر رہے ہیں. جن میں کمپیوٹر آفس مینجمنٹ ، کارگو ہینڈلنگ، چائنیز لینگویج اور دیگر کورسز شامل ہیں۔

اس ایک منصوبے سے اب تک 249 ملازمتیں پیدا ہو چکی ہیں. جن میں سے 135 مقامی آبادی کو دی گئی ہیں۔ گوادر میں 6 ایکڑ اراضی پر پاک چائنہ وکیشنل انسٹیوٹ کا منصوبہ گزشتہ برس مکمل ہوا تھا. جس پر 2 عشاریہ 3 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔

تحریر: حجاب رندھاوا

فوجی کی ٹانگ ماپنے کی بجائے انڈینز سے اپنی عقل اور ہنر ماپ کر دیکھیے۔۔۔ شاید کچھ فرق پڑ جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.