مجھے ہے یاد مدینے کی وہ ہوا اب تک | مدینہ پر اشعار | Madina poetry in urdu text

madina shayari urdu | madina poetry in urdu | poetry on madina in urdu

0 60

مجھے ہے یاد مدینے کی وہ ہوا اب تک
دل و نظر میں بسی ہے وہی فضا اب تک

مزے مزے سے وہاں پر کھجور کھاتے تھے
نبی  کے شہر کی وہ یاد ہے غذا اب تک

نبی  کے شہر میں زم زم بھی خوب پیتے تھے
مزہ ملا جو ، نہیں میں بھلا سکا اب تک

میں آنکھیں بند کروں تو نظارہ ہوتا ہے
مری نظر میں ہے گنبد ہرا بسا اب تک

بقیع پاک کے رستوں پہ چلتے رہتے تھے
دماغ میں ہے وہ گلشن ہرا بھرا اب تک

یہ ظاہرا تو یہاں ہے مگر حقیقت میں
نبی  کے روضے کے آگے ہے دل کھڑا اب تک

نبی  کی مدح میں اظہر کئی کلام لکھے
مگر یوں لگتا ہے کچھ بھی نہیں لکھا اب تک

مجھے ہے یاد مدینے کی وہ ہوا اب تک
دل و نظر میں بسی ہے وہی فضا اب تک

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

ہے مدینے کا سماں چاروں طرف نور کی ہے کہکشاں چاروں طرف | نعت رسول مقبول

If you want to read more poetry on madina in urdu, please check

Madina Shayari Urdu | Madina poetry in Urdu | Poetry on Madina in Urdu | madina sharif poetry in Urdu

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.