میرے فاروق اعظم کو شجاعت زیب دیتی ہے  | حضرت عمر فاروق کی شان میں اشعار

manqabat hazrat umar farooq lyrics | hazrat umar poetry in urdu | Lyrics of Manqabat Hazrat Umar farooq

0 26

میرے فاروق اعظم کو شجاعت زیب دیتی ہے
عدل بھی زیب دیتا ہے عدالت زیب دیتی ہے

گزر جائیں وہ جس جانب تو رستہ چھوڑدے شیطاں
مبارک چہرے پر ان کو جلالت زیب دیتی ہے

وقت کے بادشاہ ہیں پر لگے پیوند ہیں کرتے میں
کمال عاجزی ان کو متانت زیب دیتی ہے

مدینے پاک میں مرنے کی خواہش ہو عمرجیسی
تو ایسوں کو مدینے میں شہادت زیب دیتی ہے

پیغمبر کو جو دیں رائے وحی بن کر اتر آئے
انہی کو ہی فقط ایسی فضیلت زیب دیتی ہے

سسر ہیں جو پیغمبر کے بنے داماد حیدر کے
یہ ایسی بےمثل ان کو  قرابت زیب دیتی ہے

عمر کے نام سےتوجھوم اٹھتے ہیں عمر والے
پرکچھ لوگوں کو جلنے کی ہی عادت زیب دیتی ہے

رکھے جو بغض سینے میں میرے فاروق اعظم سے
دوعالم میں اسے زاہد تو ذلت زیب دیتی ہے

میرے فاروق اعظم کو شجاعت زیب دیتی ہے
عدل بھی زیب دیتا ہے عدالت زیب دیتی ہے

شاعری: زاہد محمود 

ہاں دین نبی پاک کی تلوار عمر ہیں | شان عمر فاروق پر خوبصورت اردو شاعری

دل میں نام عمر لب پہ نامِ عمر | حضرت عمر فاروق کی شان میں اشعار

اگر آپ شان صحابہ اور دفاع صحابہ پر مزید اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

manqabat hazrat umar farooq lyrics | hazrat umar poetry in urdu | Lyrics of Manqabat Hazrat Umar farooq

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.