میرا خدا بھی وہی ہے تیرا خدا بھی وہی | حمدیہ اشعار | best hamd poetry in urdu
poetry about hamd in urdu | urdu poetry hamd e bari tala
میرا خدا بھی وہی ہے تیرا خدا بھی وہی
وہ ہے اکیلا صمد سب سے ہے جدا بھی وہی
جو پالتا ہے خلائق کو پتھروں میں بھی
جو بھولتا نہیں چھوٹے سے مچھروں کو بھی
جو کربلا میں سنبھالے بہتروں کو بھی
جہان سارا اسی کا کمال ہے یارو
ہر ایک شے میں اسی کا جمال ہے یارو
وہ پیارا رب تو بہت بے مثال ہے یارو
جہان بھر میں ہیں اس کی ہی قدرتیں دیکھو
بہت خدا کی ہیں ہم سے محبتیں دیکھو
حبیب اپنا دیا ہم کو الفتیں دیکھو
اسی کا حکم ہے چلتا سبھی فضاؤں پر
تمام قسم کی اچھی بری ہواؤں پر
ہے قبضہ صرف اسی کا سبھی گھٹاؤں پر
اسی کی حمد زمیں میں ہے آسمانوں میں
سبھی زمانوں میں ہے اور سب جہانوں میں
تمام خلق کرے اپنی سب زبانوں میں
خدا ہمیں بھی تو اپنا بنا دعا یہ ہے
یہ اٹھتے بیٹھتے زیر زباں ندا یہ ہے
پیام سارا نشر جگ میں ہو صدا یہ ہے
خدایا میری بھی آہوں میں اب اثر دے دے
مجھے بھی شعر تو کہنے کا اب ہنر دے دے
یوں آخرت میں بھی اظہر کو تو ثمر دے دے
میرا خدا بھی وہی ہے تیرا خدا بھی وہی
وہ ہے اکیلا صمد سب سے ہے جدا بھی وہی
اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want to read hamd poetry in Urdu please visit
poetry about hamd in urdu | urdu poetry hamd e bari tala | best hamd poetry in urdu
Hi Neat post There is a problem along with your website in internet explorer would test this IE still is the market chief and a good section of other folks will pass over your magnificent writing due to this problem.
SLS принтеры: самые популярные модели
sls принтер купить [url=pgrt3d-lss.ru]pgrt3d-lss.ru[/url] .