مرنے والوں پہ مرنے کا کیا فائدہ
رب کو ناراض کرنے کا کیا فائدہ

جو برائے تمنّائے مخلوق ہو
ایسے بننے سنورنے کا کیا فائدہ

جس گلی میں نگاہیں خیانت کریں
اس گلی سے گزرنے کا کیا فائدہ

غیر محرم کی دلچسپیوں کے لیے
رب کی نظروں سے گرنے کا کیا فائدہ

بدنگاہی سے قلب و خیالات میں
روز ظلمات بھرنے کا کیا فائدہ

بے سکونی ملی جس سے اس کے لیے
ٹوٹ کر یوں بکھرنے کا کیا فائدہ

مرنے والوں پہ مرنے کا کیا فائدہ
رب کو ناراض کرنے کا کیا فائدہ

شاعری: ہدہد الہ آبادی

اگر آپ دوستی پر شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جابجا دھوکہ ہوا جیسا ہوا اچھا ہوا جان کر سب کی حقیقت بِھیڑ میں تنہا ہوا| تنہائی پر اشعار

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *