کب کِسے کیا کہا رب کو معلوم ہے | اسلامی شاعری اردو | urdu islamic poetry

new islamic shayari | urdu islamic poetry | islamic poetries in urdu

0 8

کب کِسے کیا کہا رب کو معلوم ہے
کِس سے ہے رابطہ رب کو معلوم ہے

بُھول کر آخرت کون کِس کی ہوئی
کون کس کا ہوا رب کو معلوم ہے

بس وہی ہے علیم بذات صدور
کون جھٹلارہا رب کو معلوم ہے

کس کی باتوں سے کب کون لیلی بنی
کون مجنوں بنا رب کو معلوم ہے

رابطہ گفتگو دوستی اور پھر
عشق ہونے لگا رب کو معلوم ہے

اِس موبائل کی دنیا میں رکھ کر قدم
کِس طرف کو چلا رب کو معلوم ہے

دین کے نام پر پیار کے نام پر
کس نے دھوکہ دیا رب کو معلوم ہے

کس کے دل تک رسائی کی کوشش ہوئی
کس کو دل میں رکھا رب کو معلوم ہے

غیر محرم کے دیدار کے مرض میں
کون ہے مبتلا رب کو معلوم ہے

کب کِسے کیا کہا رب کو معلوم ہے
کِس سے ہے رابطہ رب کو معلوم ہے

شاعری: ہدہد الہ آبادی

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

میرے دل کی طلب رب کا ہوجاؤں میں|رب کی محبت میں اشعار

new islamic shayari | urdu islamic poetry | islamic poetries in urdu | islamic poem in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.