جوہری دیکھ بڑے کام کے پتھر آئے | پتھر پر اشعار |Heart broken poetry in urdu

sad broken heart poetry in urdu | sad heart broken poetry in urdu | broken heart poetry in urdu

0 12

جوہری دیکھ بڑے کام کے پتھر آئے
پھر کسی ہاتھ سے الزام کے پتھر آئے

پھر درختوں پہ وہی صبر کا پھل پکنے لگا
پھر وہی گردشِ ایّام کے پتھر آئے

لو غریب الوطنو ، بخت زدو ، ہم سفرو
اب کی آندھی میں درو بام کے پتھر آئے

اپنے آئے ہوئے گل دیکھ چکو تو یارو
دیکھنا اِن میں مرے نام کے پتھر آئے

اپنی قسمت کوئی گوہر نہیں نکلا ، ورنہ
ہاتھ میں تو کئی اقسام کے پتھر آئے

آج اِس جبّہ و دستار کی یا الّلٰہ خیر
آج تو دستِ ادب ، تھام کے پتھر آئے

میں عجوبہ تھا مگر میرا ستوں ٹوٹ گیا
اے زمیں لے مرے اہرام کے پتھر آئے

دل کی لہروں میں زبیر ایسا تلاطم تو نہ تھا
کیا پھر اُس سمت سے پیغام کے پتھر آئے ؟

جوہری دیکھ بڑے کام کے پتھر آئے
پھر کسی ہاتھ سے الزام کے پتھر آئے

شاعری : زبیر حمزہ

آسماں سے اس حسیں کے گھر کا منظر اور تھا

خواہشوں کو دل کے قبرستاں میں دفنایا گیا

sad broken heart poetry in urdu | sad heart broken poetry in urdu | broken heart poetry in urdu | sad ghazal in urdu | heart touching ghazal in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.