کہیں سیاست ہمیں تقسیم تو نہیں کررہی ؟
کہیں سیاست ہمیں تقسیم تو نہیں کررہی ؟
لسانیت اور مسلکی فرقہ واریت کی آگ کیا کم تھی کہ اب ہمارے ملک کو سیاسی گروہ بندیوں میں منقسم کیا جا رہا ہے۔ لسانیت نے صوبوں کو متاثر کیا۔ مسلک نے شہروں کو متاثر کیا مگر افسوس سیاسی فرقہ پرستی ہمارے گھروں میں داخل ہوچکی ہے۔
سیاسی وابستگیوں نے جہاں دوست احباب اور کولیگز کے تعلقات میں دراڑیں ڈالی ہیں وہیں رشتے داروں کو بھی جدا کردیا ہے۔ خونی رشتے سیاسی گروہ بندیوں کی نظر ہوگٸے ہیں۔ بہت کم گھرانے ایسے ہیں جو سیاسی بحث و مباحثے کو پنپنے نہیں دیتےاور گھر کا ماحول سیاست سے پاک رکھتے ہیں۔
مگر ہماری نوجوان نسل سوشل میڈیا کی وجہ سے سیاسی فرقہ بازی کا شکار ہورہی ہے۔ ہمیں اس مسٸلے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے ہر باشعور مرد و عورت کو اس کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ اور سوچنا ہو گا کہ کہیں سیاست ہمیں تقسیم تو نہیں کررہی ؟
ہمیں حالات کو سدھارنے کے لیے نظریہ پاکستان کو اپنی بنیاد سجھتے ہوٸے اپنے دوست احباب کولیگز اور رشتے داروں میں اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوٸے ایک دوسرے کے اختلاف راٸے کا احترام کرنا ہوگا۔
ہمیں یہ سوچ رکھنی ہوگی کہ ہمارا رب, رسول اور قرآن تو ایک ہے اور ہم پاکستانی اور مسلمان ہیں. ہمارا نصب العین ایک ہے تو ہم کیوں ایک نہیں ہوسکتے؟
جب ہم خود کو پنجابی بلوچی سندھی پشتون کشمیری نہیں بلکہ صرف پاکستانی سمجھتے ہیں تو پھر یہ سیاسی گروہ بندیاں کیوں ہمیں تقسیم کررہی ہیں؟
ہم کیوں اپنے پسندیدہ لیڈروں کے پیچھے لگ کر اپنے احباب اور قریبی رشتوں کو ناراض کررہے ہیں۔
اب وقت آ چکا ہے کہ ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔ آپسی رنجشیں ختم کرکے اپنے وطن کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا۔
جذبِ باہم جو نہیں محفلِ انجم بھی نہیں
بھلے ہی ہم مختلف قومیتوں پہ مشتمل ہیں۔ بھلے ہی ہماری علاقاٸی ثقافت مختلف ہے مگر ہم ایک ہی لڑی کے موتی ہیں۔ اور وہ لڑی پاکستان ہے۔ الحمد لله
ہمارے اسلاف نے ہمارے لیے ایک آزاد وطن کی جدوجہد کرتے ہوٸے زندگیاں گزاری ہیں تو ہم اس وطن کے لیے اپنی صلاحیتیں کیوں بروٸے کار نہیں لا سکتے؟۔
ہم اپنے ایمان کو پختہ کرکے متحد ہوکر اور صف بستہ ہوکر وہی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں جو ہمارے اسلاف کو ملی۔
اس لیے ہمیں اپنے انفرادی مفاد کو ترک کرکے قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ اور متحد ہوکر سیاسی اختلاف بھلا کر وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ
جذبِ باہم جو نہیں محفلِ انجم بھی نہیں
اللہ سے دعا ہے اللہ ہمیں اپنے وطن کی خاطر باہم متحد کردے۔ ہم ہر قسم کی سیاسی وابستگیوں کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف اپنے وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے سوچیں اور کام کریں۔ آمین
اللہ ہم سب کا اور پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
تحریر۔ ام حریم
اگر آپ پاکستان سے محبت کے جذبات کی عکاسی کے لئے اشعار یا نظمیں پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
Wow, fantastic blog format! How long have you been blogging for?
you make running a blog glance easy. The overall glance of your site is great, let alone
the content material! You can see similar here sklep
online
Useful info. Lucky me I found your web site by accident, and I’m shocked why this accident
didn’t came about in advance! I bookmarked it. I saw
similar here: E-commerce