حرم جو دیکھ آئی ہیں وہ آنکھیں خوبصورت ہیں | مکہ و مدینہ پر اشعار

makkah poetry in urdu | madina sharif poetry in urdu | madina poetry in urdu

0 46

حرم جو دیکھ آئی ہیں وہ آنکھیں خوبصورت ہیں
حرم کی باتیں کرتی ہیں زبانیں خوبصورت ہیں

ابھی تک بھی تصور میں وہ مکہ ہے مدینہ ہے
حرم کی آنے والی سب ہی یادیں خوبصورت ہیں

وہ جن کی یاد میں اب تک مچلتا رہتا ہے دل بھی
وہ صبحیں خوبصورت ہیں وہ شامیں خوبصورت ہیں

یقینا یاد آتا ہے وہ ہاتھوں کو اٹھانا بھی
حرم میں مانگیں جو رو کر دعائیں خوبصورت ہیں

حرم مکی بھی دیکھا ہے حرم طیبہ بھی دیکھا ہے
نظارے جن میں بستے وہ نگاہیں خوبصورت ہیں

کئے تھے جو حرم میں سب ، پڑھی تھیں جو حرم میں سب
وہ سجدے خوبصورت ہیں نمازیں خوبصورت ہیں

خدا کے فضل سے اظہر میں لکھتا ہوں سناتا ہوں
مرے دل سے نکلتیں سب ندائیں خوبصورت ہیں

حرم جو دیکھ آئی ہیں وہ آنکھیں خوبصورت ہیں
حرم کی باتیں کرتی ہیں زبانیں خوبصورت ہیں

شاعری : ڈاکٹر محمد اظہر خالد

حسیں آقا سا دنیا میں کہیں چہرا نہیں ملتا | ںعت رسول مقبول

دور سارے ہی جہانوں سے اندھیرا ہو گیا| اردو نعت

If you want to read more urdu poetry on madina Please check

makkah poetry in urdu | madina sharif poetry in urdu | madina poetry in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.