دنیا جہان میں ہے ہمیں صرف تو پسند| اردو غزل محبت |deep love poetry in urdu

Best love ghazal in urdu | shero shayari urdu | Best ghazal in urdu for love

0 24

دنیا جہان میں ہے ہمیں صرف تو پسند
لہجہ ترا پسند ، تری گفتگو پسند

رہتے ہیں اس لئے وہ ہمیشہ حجاب میں
کرتے ہیں عشق میں وہ مری جستجو پسند

بانہیں گلے میں ڈال کے آنکھوں میں دیکھنا
حد درجہ ہم کو آتی ہے ان کی یہ خُو پسند

شیریں زباں ہیں آپ تو ہوں گے مگر ہمیں
دل جاں سے ہے ہمارا وہی تندخُو پسند

اک سانولی حسینہ سے کہتے ہیں روز ہم
واللہ نہیں ہے ہم کو کوئی خوبرو پسند

کرتا ہوں صدق قلب سے اقرار کہ مجھے
کچھ بھی ترے سوا نہیں اے ماہرُو پسند

ممکن نہیں کہ سوچ سکیں ہم ترے سوا
ہم کو بہار جاں ہے تری آرزو پسند

کہنے لگے وہ سینے پہ رکھ کر قدم لئیق
کیا تو وہی ہے جو ہے بڑا آبرو پسند

دنیا جہان میں ہے ہمیں صرف تو پسند
لہجہ ترا پسند ، تری گفتگو پسند

شاعری : لئیق انصاری 

یکسانیت سے تنگ ہیں تنہائی کی طرح | اردو غزل

آسماں سے اس حسیں کے گھر کا منظر اور تھا 

اگر آپ مزید غزلیہ شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

best love ghazal in urdu |  love urdu poetry 2 lines | heart touching love poetry in urdu |love poetry in urdu text

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.