اے میرے دل تو بتا بھی تجھے ہوا کیا ہے؟
یہ تیرے درد کی آخر بتا دوا کیا ہے؟
لہو کے گھونٹ جو بھرتا ھی جا رہا ہے تو
کسی کے لب سے ابھی کے ابھی سنا کیا ہے؟
یہ شرم سے تیری آنکھیں جھکی جھکی کیوں ہیں؟
اے ہم سفر تجھے امت میں اب دکھا کیا ہے؟
گناہ گاری میں ڈوبے ہوئے مسلسل ہیں
یہ جانتے ہی نہیں کہ جزا سزا کیا ہے؟
ڈٹے ہی رہنا ہمیشہ صراط حق پر تم
خدا ملے تجھے اس سے بھلا صلہ کیا ہے؟
نہ جائے نار میں اظہر حبیب کی امت
مجھے بتا تو نے اس کے لئیے کیا کیا ہے؟
اے میرے دل تو بتا بھی تجھے ہوا کیا ہے؟
یہ تیرے درد کی آخر بتا دوا کیا ہے؟
If you want to read more sad poetry in urdu please check
sad urdu poetry | Urdu poetry sad 2 lines | Urdu poetry heart touching | urdu poetry 2 lines