اے خدا شکر ہے تیرا کہ ہیں نسبت والے پیارے آقا کے ہیں ہم، ختم نبوت والے

ختم نبوت پر اشعار | khatam e nabuwat poetry in urdu

1 615

اے خدا شکر ہے تیرا کہ ہیں نسبت والے
پیارے آقا  کے ہیں ہم ، ختم نبوت والے

غیر کا ڈر تو ہے سینے سے نکالا ہم نے
اس عقیدے کی حفاظت میں ہیں جرات والے

ان  کے سر پہ ہے سجایا تو نے سہرا پیارا
آخری ہیں وہ نبی اور ہیں عظمت والے

رات معراج کی اقصی کا نظارہ دیکھو
منتظر جن کے نبی ہوں وہ  شرافت والے

اے خدا ہم پہ کرم کر دے خصوصی اپنا
ہم بھی بن جائیں عقیدے کی حفاظت والے

سارے اصحاب کی عظمت کو سناؤ ہر جا
پیارے اصحاب ہیں آقا سے قرابت والے

ہم بھی اس کاز کو لے کر ہیں چلے سب اظہر
شکر ہے رب کا بنے ہم بھی ہیں قسمت والے

اے خدا شکر ہے تیرا کہ ہیں نسبت والے
پیارے آقا  کے ہیں ہم ، ختم نبوت والے

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

آ بتاؤں کہ کیا ، صحابہ ہیں ؟ ہم ہیں جن پر فدا صحابہ ہیں | شان صحابہ پر اشعار

1 تبصرہ
  1. […] اے خدا شکر ہے تیرا کہ ہیں نسبت والے پیارے آقا کے ہیں ہم، … […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.