اپنی نظروں کو جب بھی اٹھاتا ہے وہ | محبت پر اشعار | Heart touching love poetry in urdu
love poetry in urdu text | love poetry in urdu
اپنی نظروں کو جب بھی اٹھاتا ہے وہ
شاہسواروں کو پل میں گراتا ہے وہ
چاند چھپ جائے شرما کے بادل میں یوں
دھیمے لہجے سے جب مسکراتا ہے وہ
ضد ہے ایسی کہ ڈٹ جائے ہر بات پر
جانے کتنوں کو یونہی ستاتا ہے وہ
بے رخی مجھ سے۔۔۔ اور سب سے باتیں کرے
یوں ستم کر کے مجھ کو رلاتا ہے وہ
میرے خوابوں میں خود کو بساتا ہے وہ
رات بھر ایسے مجھ کو جگاتا ہے وہ
سرسراہٹ ہو جیسے کسی آب کی
نرم لہجے سے جب بھی بلاتا ہے وہ
اپنی صورت کو تاروں میں وہ دکھلا کے یوں
سائباں پر میرے جگمگاتا ہے وہ
جب ادائیں کچھ ایسی دکھاتا ہے وہ
پھر یوں شاعر علی کو بناتا ہے وہ
اپنی نظروں کو جب بھی اٹھاتا ہے وہ
شاہسواروں کو پل میں گراتا ہے وہ
بات تھی دل میں مگر پھر بھی تمہیں کہہ نہ سکا | اظہار محبت پر اشعار
صورتِ خواب جو آنکھوں سے لگایا جاتا | موبائل وڈیو کال پر اردو شاعری
love poetry in urdu text | love poetry in urdu | heart touching love poetry in urdu
میری شاعری کو اپنی ویب سائٹ کی زینت بنانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں
❤️✨