اپنی بیگم کے ہی نازوں کو اٹھایا جائے | urdu poetry for wife

love urdu poetry for wife | romantic urdu poetry for wife

2 95

اپنی بیگم کے ہی نازوں کو اٹھایا جائے
کوئی موقع ہو کبھی دل نہ دکھایا جائے

کتنا پیارا ھے یہ رشتہ کہ نشانی رب کی
سورۃ الروم کی آیت میں بتایا جائے

کیسے رشتہ یہ نبھایا ھے نبی نے اپنے
لازمی ھے کہ یہ سیرت سے سنایا جائے

سب نبی پاک کی سنت کو کریں اب زندہ
اپنے ہاتھوں سے ہی بیگم کو کھلایا جائے

تیری زوجہ ہے کسی کے تو جگر کا ٹکڑا
والدین اس کے معزز ہیں دکھایا جائے

جس سےظاہر ہو حقارت یا کمی زوجہ کی
ایسا کوئی بھی لطیفہ نہ بنایا جائے

واقعہ کوئی لڑائی کا اگر ہو جائے
یاد آنے سے ہی پہلے وہ بھلایا جائے

سارے شوہر یہ سنیں میرا ترانہ اظہر
اپنی بیگم کو کبھی بھی نہ ستایا جائے

اپنی بیگم کے ہی نازوں کو اٹھایا جائے
کوئی موقع ہو کبھی دل نہ دکھایا جائے

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

میری رفیقہ ابھی تو کتنی وفاؤں کا ہے حساب باقی | بیوی کے نام شاعری

عورت ہے تو تری تو یہ پہچاں حجاب ہے | حجاب پر اردو شاعری

love urdu poetry for wife | romantic urdu poetry for wife |urdu poetry text | urdu poetry islamic| urdu poetry best

2 تبصرے
  1. […] اپنی بیگم کے ہی نازوں کو اٹھایا جائے | Urdu Poetry For Wife […]

  2. […] اپنی بیگم کے ہی نازوں کو اٹھایا جائے | Urdu Poetry For Wife […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.