ایمازون نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کر دیا | آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ثمرات
Amazon is using air prime drones for delivery
ٹوئیٹر فیس بک کے بعد گزشتہ سال کی طرح رواں سال میں بھی ایمازون نے کل 27000 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے…! پہلے 18000 ملازمیں فارغ کئے گیے تھے اور ایک ماہ قبل نو ہزار ملازمیں مزید گھر بھیج دئیے گیے۔
جی ہاں…
پہلے تو یہ سمجھ لیں کہ آخر ملازمیں کو فارغ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ یاد رکھیں کوئی بھی کمپنی ہو وہ اپنے ملازمین کو اتنی آسانی سے فارغ نہیں کرتی۔ اتنا عرصہ ایک بندے کو تنخواہ دیکر اسے کسی کام میں ماہر بنا کر اسے گھر بھیج دینا اور اس کا کام کسی نئے بندے کے حوالےکر دینا کسی بھی کمپنی کے مالک کے لئے قابل قبول نہیں ہوتا۔
تو بات دراصل یہ ہے کہ ایمازون کو اب یہ ملازمیں چاہیے ہیں نہیں ۔ یعنی ملازمیں جو کام کرتے ہیں اس کی کمپنی کو ضرورت ہی نہیں ۔ اسی وجہ سے پچھلے دو سالوں سے مسلسل مختلف کمپنیوں کی طرف سے ملازمیں کو نکالے جانے کی خبریں گردش میں ہیں ۔
ایمازون کمپنی کو ایسے ورکر مل گئے ہیں جنہیں تنخواہ دینے کی ضرورت نہیں
تو آخر ایمازون کمپنی کو اس کام کی ضرورت کیوں نہیں ۔۔۔ کیا وہ کام ختم ہو چکا ہے یا بدل چکا ہے تو بات دراصل یہ ہے کہ کام تو ختم نہیں ہوا البتہ کمپنی کو ورکر ایسے مل گئے ہیں جنہیں تنخواہ دینے کی ضرورت نہیں ۔ کام کا انداز بھی بدل چکا ہے ۔
اب کمپنی نے اپنی ساکھ بھی برقرار رکھنی ہے اور تنخواہ لیکر کام کرنے والے ملازمیں کو بھی فارغ کرنا ہے۔ تو اس کا حل انہوں نے یہ نکالا کہ پہلے بہانے سے ملازمیں کو گھر بھیج کر گھر بیٹھ کر کام کرنے کی ترغیب دی ۔ اورر جب ملازمیں گھر چلے گئے تب ان پر یہ الزام لگا کر کہ وہ ہفتے کے تین دن آفس نہں آتے ، انہیں فارغ کرنے کا عندیہ جاری کر دیا۔ آصل بات بیان نہینں کی جا رہی اور وہ یہ ہے کہ کمپنی کو انسانوں سے بہتر ورکرز مل چکے ہین اور وہ ہیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ربورٹس!
آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ربوٹس کے حوالے سے میری یہ تحریر لازمی پڑھیں
تو کل ملا کر بات یہ ہے کہ ملازمین کو دینے کے لیے پیسے نہیں اور ملازمین جو کام کرتے ہیں مشینی ربورٹ ان سے کہیں بہتر انداز میں کر سکتے ہیں. نہ ربورٹس چھٹیاں مانگتے ہیں نہ بلاوجہ بیمار ہوتے ہیں. نہ تنخواہ میں اضافے کی بات کرتے ہیں نہ ہڈحرامی کرتے ہیں. اس لئے کمپنی مالکان کے لیے انسانی ملازمین کی بجائے ربورٹس زیادہ مفید ہیں.
ربورٹس انسانوں کو نہیں نکال رہے بلکہ انسان انسانوں کو نکال رہے ہیں
اب لندن امریکہ کی سڑکوں پر ایمزون کے نکالے گئے ملازمین بھیک مانگتے نظر آئیں گے کہ جی ہمیں جو کچھ آتا تھا وہ اب ربورٹس نے سنبھال لیا اور ہم اب کیا کریں.؟
یاد رہے کمپنی ملازمتوں سے ربورٹس انسانوں کو نہیں نکال رہے بلکہ انسان انسانوں کو نکال رہے ہیں. اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان نے ربورٹس بنانا سیکھ لیا اور ان ربورٹس کی وجہ سے وہ لوگ ناکارہ ہیں جنہیں نہ آئی ٹی کا علم، نہ آرٹیفشل انٹیلیجنس کا علم، نہ ربورٹس کا علم اور نہ ہی جدید ٹیکنالوجی کا. باس کے سامنے یس سر یس سر کرنے والے انسان اب کسی کام کے نہیں. ربورٹس سے یس سر یس سر کروانے والے آئی ٹی ایکسپرٹ کام کے ہیں.
ربورٹس آپ کی زندگی میں گھس چکے ہیں. کہیں کمپیوٹر کی شکل میں، کہیں ڈرون کیمرہ مین کی شکل میں، کہیں پیکنگ مشین کی شکل میں، اور کہیں آرمرڈ فورس کی شکل میں. اب جہاں جہاں وہ پہنچ رہے ہیں انسانوں کو نکالے جا رہے ہیں. ڈرون کیمرہ کی طرح اب تو ایمازون نے اپنی پروڈکٹس کی ڈیلیوری کے لئے ڈرون کا استعمال بھی شروع کر دیا جس کی وجہ سے اب آنے والے دنوں میں ہزاروں ڈرائیور بھی جاب لیس ہو جائیں گے
اب ایک انسان کی وہ قسم ہے جو ان ربورٹس کو گھر سے بیٹھ کر آپریٹ کر رہا ہے اور پانچوں انگلیاں گھی میں ڈال چکا ہے اور دوسرا انسان وہ ہے جو رو رہا ہے کہ ان منحوس ربورٹس کی وجہ سے میری جاب چلی گئی. وہ روبوٹس کی آمد پر تو رو رہا ہے لیکن ان ربورٹس کو آپریٹ کرنے کا طریقہ نہیں سیکھ رہا اور اس وجہ سے اس کی یہ حالت ہو چکی ہے.
اب دل تو کرتا ہے سوشل میڈیا پر چوبیس گھنٹے بحث و مباحثہ کرنے والے احباب کے متعلق کافی کچھ تحریر کروں لیکن بس اتنا کہوں گا کہ ساری دنیا ربورٹس کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ غیر مسلم قوتیں ان ربورٹس کے ذریعے اپنی زندگی آسان سے آسان تر کیےجا رہے ہیں.. اور ہم اس ربورٹ (موبائل) کے ذریعے مختلف مذہبی و سیاسی بحثیں چھیڑ کر ایک دوسرے پر ہی طعن و تشنیع کر رہے ہیں کہ نہ ہی دنیا کا فائدہ نہ ہی آخرت کا.
پاکستان میں سٹارلنک انٹرنیٹ کی آمد | ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاذ
Tadalafil 20 Mg 36 Horas
Charming question
Cialis 5 mg prezzo tadalafil 5 mg prezzo cialis 5 mg prezzo
I see You’re truly a excellent webmaster. This site loading pace is amazing.
It kind of feels that you are doing any distinctive trick.
Furthermore, the contents are masterpiece. you’ve done a magnificent
task on this topic! Similar here: najlepszy sklep and also here: Sklep internetowy
I don’t think the title of your article matches the content lol. Just kidding, mainly because I had some doubts after reading the article.