آقا  کی محبت میں ، دل میرا دھڑکتا ہے | نعت رسول | naat poetry in urdu two lines

2 line poetry for naat in urdu | poetry for naat in urdu | naat lyrics in urdu

0 36

آقا  کی محبت میں ، دل میرا دھڑکتا ہے
دیدار محمد  کو ، دل میرا تڑپتا ہے

سینے میں مرا دل بھی ، ہر وقت مرے اللّٰہ
دیدار مدینہ کی ، حسرت میں مچلتا ہے

طیبہ کو چلوں گا کب ، پوری ہو یہ حسرت اب
طیبہ کی جدائی میں ، دل میرا سسکتا ہے

آقا  کے قریں اب بھی ، بو بکر عمر موجود
شیطان مواجہ سے ، کوسوں ہی بدکتا ہے

آقا  کی محبت میں ، اپناتا ہے سنت جو
جنت میں ٹھکانہ پھر ، اس شخص کو ملتا ہے

الحمد مرے اللّٰہ ، احسان ترا مجھ پر
اعظم بھی نبی  کی اب ، تعریف میں لکھتا ہے

آقا  کی محبت میں ، دل میرا دھڑکتا ہے
دیدار محمد  کو ، دل میرا تڑپتا ہے

شاعری : اعظم علی

حوض کوثر پہ حال کیا ہو گا جب نبی جی  سے سامنا ہو گا | حوض کوثر پر نعتیہ اشعار

If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click

2 line poetry for naat in urdu | poetry for naat in urdu | naat lyrics in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.