آ بتاؤں کہ کیا ، صحابہ ہیں ؟ ہم ہیں جن پر فدا صحابہ ہیں | شان صحابہ پر اشعار

1 977

آ بتاؤں کہ کیا ، صحابہ ہیں ؟؟
ہم ہیں جن پر فدا ، صحابہ ہیں

گونجتی ہے جو کل جہانوں میں
دین حق کی صدا ، صحابہ ہیں

ان سے اسلام پھیلا دنیا میں
پیارے رب کی عطا ، صحابہ ہیں

خود کو قربان کر دیا سب نے
آقا ﷺ کے با وفا ، صحابہ ہیں

دین کی ابتدا میں آئیں نظر
دین کی انتہا ، صحابہ ہیں

آؤ اصحاب سے سبق سیکھیں
داستان وفا ، صحابہ ہیں

ان کی ناموس ہر ہیں قرباں ہم
دلکش و دلربا ، صحابہ ہیں

خوش نصیبی ہماری ہے اظہر
رہنما ، مقتدا ، صحابہ ہیں

آ بتاؤں کہ کیا ، صحابہ ہیں ؟؟
ہم ہیں جن پر فدا ، صحابہ ہیں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

خدا کی اک بڑی نعمت ، عمر فاروق اعظم ہیں | شان عمر فاروق

1 تبصرہ
  1. binance anm"alan کہتے ہیں

    Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.