سلیم اللہ صفدرنعت رسول مقبول

آپ کی ہی رحمت کا دو جہاں پہ سایہ ہے| نعت رسول مقبول

آپ کی ہی رحمت کا دو جہاں پہ سایہ ہے| نعت رسول مقبول

آپ کی ہی رحمت کا دو جہاں پہ سایہ ہے
آپ کی اداؤں کو حرز جاں بنایا ہے
آپ کی دعاؤں سے دل میں نور پایا ہے
اور اس طرح خود کو نار سے بچایا ہے

 

آپ کو پڑھا لیکن آپ کو نہیں دیکھا
آپ کی رہی فرقت، پایا آپ کا رستہ
آپ کے لیے جاری حسرتوں کا اک دریا
آپ کی ملے محفل، نہ ہو دولت اور دنیا

 

نام آپ کے سارے جان و دل کو پیارے ہیں
آپ کے عمل سارے نور کے ہی دھارے ہیں
وحشتوں کے موسم میں روح کے سہارے ہیں
میرے رب کی جنت کے خوشنما اشارے ہیں

 

آپ کی ہی رحمت کا دو جہاں پہ سایہ ہے
آپ کی اداؤں کو حرز جاں بنایا ہے
آپ کی دعاؤں سے دل میں نور پایا ہے
اور اس طرح خود کو نار سے بچایا ہے

 

مال و جان، باپ اور ماں آپ پر فدا کر دوں
پھر بھی حق محبت کا میں ادا نہ کر پاؤں
جو بہا میری خاطر آپ کا ہر اک آنسو
وار کر یہ جاں ان کو اپنی جھولی میں بھر لوں

 

کاش روز محشر میں آپ کی شفاعت ہو
اتنی دوریوں کے بعد آپ کی رفاقت ہو
آپ کی ثناء خوانی باعث سعادت ہو
رشک ہو فرشتوں کو، جب نصیب جنت ہو

 

آپ کی سیاہ زلفیں رات کا ہے اندھیرا
چاند سے مگر زیادہ آپ کا حسیں چہرہ
آپ کی محبت کا نقش روح پر گہرا
آپ کے لیے لب پر ہے درود کا پہرہ

 

آپ کی ہی رحمت کا دو جہاں پہ سایہ ہے
آپ کی اداؤں کو حرز جاں بنایا ہے
آپ کی دعاؤں سے دل میں نور پایا ہے
اور اس طرح خود کو نار سے بچایا ہے

 

شاعری :سلیم اللہ صفدر 

نبی آخر، عظیم و برتر رفیقِ انور، جلیل رہبر | نعت رسول مقبول

وہ ہیں خیرالبشر، وہ ہیں خیر الامم سرورِ دو جہاں محترم محترم…..!

رحمت ِ دو جہاں تاجدارِ حرم خاتم الانبیا میرے شاہِ امم | نعت شریف

naat written in urdu | naat sharif in urdu written | poetry for naat in urdu

یہ ایک نعت ہے جو حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم کی تعریف میں لکھی گئی ہے. اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم تمام مسلمانوں کی نظر میں پوری دنیا سے زیادہ محبوب ہیں. ان کو سلام اور ان پر درود بھیجنا آخرت میں باعث شفاعت اور باعث نجات ہے اس لیے تمام مسلمان اللہ کے حکم پر ہر نماز میں رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں.

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *