میں غلامِ شہہ بطحاء ہوں علی میرے ہیں | حضرت علی کی شان میں اشعار
Poetry about hazrat ali in urdu | urdu poetry about hazrat ali
میں غلامِ شہہ بطحاء ہوں علی میرے ہیں
میں وفادارِ صحابہ ہوں علی میرے ہیں
میں علی شیرِخدا ابنِ ابی طالب سا
دل میں صدیق کو رکھتا ہوں علی میرے ہیں
بیعت کی جس نے عمر جیسے جَری کے ہاتھوں
اُن کے کردار کا شیدا ہوں علی میرے ہیں
جس نے عثمان کی خدمت میں لگائے بیٹے
اُس کی تدبیر کو سمجھا ہوں علی میرے ہیں
خود کِیا اور نہ اوروں کو کہا ماتم کا
میں اُسی فکر کو لایا ہوں علی میرے ہیں
عِلم کا باب کہا جس کو مرے آقا نے
اُس پہ قربان ہمیشہ ہوں علی میرے ہیں
میں غلامِ شہہ بطحاء ہوں علی میرے ہیں
میں وفادارِ صحابہ ہوں علی میرے ہیں
شاعری: ہدہد الہ آبادی
شجاعت کا پیکر ہیں میرے علی | حضرت علی کی شان