ہم ختم نبوت والے ہیں ، پرچار اسی کا کرتے ہیں | ختم نبوت پر اشعار | khatam e nabuwat poetry in urdu
poetry on khatm e nabuwat | khatme nabuwat poetry | khatme nabuwat poetry in urdu
ہم ختم نبوت والے ہیں ، پرچار اسی کا کرتے ہیں
پکا یہ عقیدہ اپنا ہے ، اظہار اسی کا کرتے ہیں
ہم جان کریں اس پر قرباں ، بڑھتا ہے ہمارا یوں ایماں
اس پر ہی لٹا دیں گے سب کچھ ، اقرار اسی کا کرتے ہیں
تحریر میں تقریروں میں بھی ، ہم سایہ ء شمشیروں میں بھی
جب جب بھی ہمیں موقع ہے ملا ، ہر بار اسی کا کرتے ہیں
قران بھی اس پر شاہد ہے , آقا کے بھی فرماں تم پڑھ لو
باتوں میں ذرا دیکھو اعلاں ، سرکار اسی کا کرتے ہیں
اصحاب ہمارے رہبر ہیں ، اصحاب ہمارے دلبر بھی
ہر جا پہ انہیں دیکھو وہ سب ، سردار اسی کا کرتے ہیں
دنیا میں بھی ذلت پاتے ہیں ، عقبی میں بھی پکڑے جائیں گے
بد بخت ہیں سارے وہ جو بھی ، انکار اسی کا کرتے ہیں
اول بھی ہمارے آقا ہیں ، اخر بھی ہمارے آقا ہیں
ہم بھی یوں سدا خود کو اظہر ، حبدار اسی کا کرتے ہیں
ہم ختم نبوت والے ہیں ، پرچار اسی کا کرتے ہیں
پکا یہ عقیدہ اپنا ہے ، اظہار اسی کا کرتے ہیں
اے خدا شکر ہے تیرا کہ ہیں نسبت والے پیارے آقا کے ہیں ہم، ختم نبوت والے
khatam e nabuwat poetry in urdu | poetry on khatm e nabuwat | khatme nabuwat poetry | khatme nabuwat poetry in urdu | khatm e nabuwat poetry