دکھی ہے پاک نبیوں کی سرزمیں لوگو | مسجد اقصی پر اشعار | poetry on Palestine

Poetry on Palestine in urdu | Urdu poetry on palestine

1 158

دکھی ہے پاک نبیوں کی سرزمیں لوگو
کہاں گئے میری امت کے سب امیں لوگو

یروشلم سے جو ٹکرائیں بن کے ایوبی
یہ اقصی تکتی ہے ایسے مجاہدیں لوگو

بہا ہے خون یہاں پر معصوم بچوں کا
بھلا یہ جنگ میں بھی ہوتا ہے کہیں لوگو؟

پکارتے رہے بچے مگر کوئی نہ اٹھا
کوئی غیور کوئی صاحب ِ یقیں لوگو

دعائیں کرتے رہے پر مدد نہ کر پائے
جو ہاتھ روک سکیں تیغ ِآتشیں لوگو

اداس ماں کا جگر کٹ کے کھو گیا صفدر
کہ اشک و خون سے رنگیں ہے آستیں لوگو

دکھی ہے پاک نبیوں کی سرزمیں لوگو
کہاں گئے میری امت کے سب امیں لوگو

شاعری :سلیم اللہ صفدر 

تو رہا قبلہ ہمارا  تری عظمت ہے بہت | مسجد اقصی پر اشعار

سر زمیںِ اَمَاْ ہو کے غمگین ہوں میں فلسطین ہوں میں فلسطین ہوں

1 تبصرہ
  1. […] دکھی ہے پاک نبیوں کی سرزمیں لوگو | مسجد اقصی پر اشعار | Poe… […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.