بیاں کیسے کروں رتبہ رسول اللہ کی عظمت کا | ختم نبوت پر اشعار

khatam e nabuwat poetry in urdu | poetry on khatm e nabuwat | ختم نبوت اشعار

0 271

بیاں کیسے کروں رتبہ رسول اللہ کی عظمت کا
خدا نے تاج پہنایا انہیں ختم نبوت کا

محمد مصطفی کو مسجد اقصی میں بلوا کر
دیا منصب خدا نے ان کو نبیوں کی امامت کا

بنا دے باغ جنت کا خدایا ان کی تربت کو
جنہوں نے بھی کیا ہے کام ناموس رسالت کا

خدایا رحمتیں برسا دے خواجہ خواں محمد پر
ہمیں سمجھا گئے وہ مسئلہ ختم نبوت کا

اٹھو ختم نبوت کا کرو تم کام اے صفدر
اگر تم شوق رکھتے ہو محمد کی شفاعت کا

بیاں کیسے کروں رتبہ رسول اللہ کی عظمت کا
خدا نے تاج پہنایا انہیں ختم نبوت کا

شاعری: محمد صفدر سیاف

اے خدا شکر ہے تیرا کہ ہیں نسبت والے پیارے آقا کے ہیں ہم، ختم نبوت والے

khatam e nabuwat poetry in urdu | poetry on khatm e nabuwat | khatme nabuwat poetry | khatme nabuwat poetry in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.