غم سے وابستگی میری قسمت میں ہے | Urdu poetry sad

urdu poetry sad 2 lines | urdu poetry broken heart

0 24

غم سے وابستگی میری قسمت میں ہے
ایک افسردگی میری قسمت میں ہے

جگکماتے جہاں سے نہ دل لگ سکا
مستقل تیرگی میری قسمت میں ہے

مال و ذر کی کمی تو نہیں ہے مگر
تلخیِ مفلسی میری قسمت میں ہے

کیا میں محرومِ محفل رہونگا سدا
کیا غمِ دل لگی میری قسمت میں ہے

ایک بے لطف سی زندگی ہے مری
اک عجب بے بسی میری قسمت میں ہے

مجھ سے مت پوچھئیے میں نہیں جانتا
کب سے پیچیدگی میری قسمت میں ہے

قہقہے دیکھنے سے میں عاجز رہا
چادرِ ماتمی میری قسمت میں ہے

مجھ کو ہنسنے پہ مجبور ہرگز نہ کر
یار! سنجیدگی میری قسمت میں ہے

غم سے وابستگی میری قسمت میں ہے
ایک افسردگی میری قسمت میں ہے

شاعری: ہدہد الہ آبادی

یہ دنیا کا میلہ تو میلا بہت ہے | دنیا کی بے ثباتی اور رب کی محبت پر اردو اشعار

If you want to read more Urdu sad poetry please click

urdu poetry sad 2 lines | urdu poetry broken heart |urdu poetry best| urdu poetry text| urdu poetry ghazal| urdu poetry sad 2 lines

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.