موجودہ ملکی صورتحال میں کشمیر کی تحریک آزادی

کشمیر کی آزادی کی تحریک کے متعلق ایک تحریر محترم قاضی کاشف نیاز صاحب کے قلم سے

5 60

آج کل ہمارے بعض بھائی اپنی اپنی سیاسی وابستگی کے لحاظ سے ملک میں ہونے والی کچھ زیادتیوں پر بات ایسی بڑھاتے ہیں کہ جس کے نتیجے میں کشمیر کی تحریک آزادی کا بھی مزاق اڑانا شروع ہو جاتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی کو فی الحال بھول جائیں۔ پہلے اپنی آزادی کی فکر کریں۔ حالانکہ کشمیر کی آزادی کو ھم نے کسی بہانے، کسی صورت بھولنا ھے نہ بھولنے دینا ھے۔ یہ ایک دانستہ یا نادانستہ سازش ھے قوم کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کی۔ اپنی اپنی سیاسی وابستگی اپنی جگہ لیکن پلیز اہسے الفاظ اور انداز ہرگز نہ اختیار کریں کہ جس سے کشمیر کی تحریک کو نقصان پہنچے۔ اور کشمیریوں اور ان کے ہزاروں شہداء کو صدمہ پہنچے۔۔

کشمیر کے حالات کو پاکستان سے بہتر ثابت کرنا۔۔ انڈیا کے ایجنڈے کو پورا کرنے والی بات ھے

کشمیر کے حالات کو پاکستان سے بہتر ثابت کرنا۔۔ انڈیا کے ایجنڈے کو پورا کرنے والی بات ھے۔ کیا دنیا کے کسی ملک میں پورے سال سے بھی زائد کرفیو رہا ھے۔۔۔وہاں کشمیریوں کو آج اپنے حق کے لیے باہر نکلنے اور چوں تک بھی کرنے کی اجازت نہیں۔۔اور جو نکلے،پھر اس کا پورا خاندان ہی قتل ھو جاتا ھے ۔۔اسی کرفیو کی خلاف ورزی کی پاداش میں انڈین فوج نے سینکڑوں نوعمر بچوں کو ایک سال سے گرفتار کر کے نا معلوم کیمپ میں رکھا ھے۔ اور اس پر کئی عالمی انسانی تنظیمیں رپورٹ اور احتجاج کر چکی ہیں۔۔۔

آج وہاں یسین ملک جیسے حریت پسندوں کو پھانسی تک پہنچانے کی کوشش ھو رہی ھے۔۔بہت سے حریت پسندوں کو ویسے ہی ماورائے عدالت شہد کیا جا چکا ھے۔۔وہاں اجتماعی قبروں کے کتنے ہی قبرستان ہیں۔۔کیا ہمارے ہاں اتنے مظالم ہو رھے ہیں ۔۔۔کہ اپنی فوج کو ان سے برا ثابت کیا جائے ۔۔۔؟ پہلے یہ فوج مخالف بیانیہ شروع میں یہ کہہ کر کیا جاتا تھا کہ ھم تو صرف چند جرنیلوں کی بات کر رھے ہیں۔۔ھم فوج کے خلاف تو نہیں ہیں ۔۔اور افسوسناک طور پر اپنے مفاد کے لیے یہ پروپیگنڈہ ساری سیاسی پارٹیاں کرتی آئی ہیں۔۔۔پھر جرنیلوں سے بات بڑھتے بڑھتے پوری فوج کے خلاف شروع ہو گئی۔ حتی کہ فوج کے بجٹ کے خلاف بھی شروع ہو گئی کہ اتنا بجٹ فوج کے لیے کیوں حالانکہ ہمارے دشمن کی فوج کا بجٹ ھم سے دس گنا زیادہ لیکن ادھر اعتراض نہیں۔۔۔

اپنا بیانیہ ایسا رکھیں کہ ملک اور ملک کے بنیادی ایشوز کو ہر گز گزند نہ پہنچے

کئی لوگوں نے ایسے کارٹون بھی بنائے ھوئے ہیں کہ کشمیر لے کے کرنا کیا ھے۔۔۔۔۔بات پھر بڑھتے بڑھتے ایسے لوگ یہاں تک کر جاتے ہیں کہ ملک کے خلاف ہی بات کرنا شروع ھو جاتے ہیں۔ اور انڈیا کو پاکستان سے بہتر قرار دینا شروع ھو جاتے ہیں۔۔۔ہر طرف سے اپنے ملک جس کا کھاتے اور سکون سے کماتے اور جیتے ہیں۔۔اس کا اور کشمیر کا مذاق اڑانا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔انگریز،ہندؤوں اور سکھوں کی غلامی کو بہتر اور موجودہ آزادی کو بدتر کہنا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔

پلیز اپنا بیانیہ ایسا رکھیں کہ ملک اور ملک کے بنیادی ایشوز کو ہر گز گزند نہ پہنچے۔۔۔ہمیں کسی سیاسی وابستگی کے بغیر ملک اور کشمیر ہر صورت عزیز ھے۔۔جتنا ظلم 47 سے اب تک کشمیر میں اور انڈیا میں بھارتی مسلمانوں پر ھو رہا ھے۔۔وہ آپ کے سامنے لایا جائے تو۔ آپ کبھی بھولے سے بھی پاکستان اور کشمیر کے خلاف بات نہ کریں ۔

وہ کبھی سکون کی رات وہاں سو نہیں سکتے۔۔وہاں مسلمانوں کے قتل عام کی باتیں ہندو عام جلسوں میں تلواریں لہرا کے کر رھے ہیں۔۔ آللہ نہ کرے ہمیں وہاں رہنا پڑے تو ہمیں پتہ لگ جائے کہ اللہ نے ہمیں کتنی بڑی آزادی کی نعمت سے نوازا ھوا ھے اور اس پر ہم روزانہ ہی شکرانے کے نوافل پڑھیں ۔۔باقی زیادتیاں ہمارے ملک میں بھی ضرور ھوتی ہیں لیکن بہرحال اس کا انڈیا کشمیر سے بالکل تقابل بنتا ہے نہ تقابل کریں۔۔کرنا ہی ھے تو اس کے بغیر ہی بات کر لیں ۔۔۔

ہم نے کشمیر کی تحریک آزادی پر بہرحال اپنا موقف وہی رکھنا ھے جو قومی اور ملی موقف ھے

باقی رہی بات سیاستدانوں کی ایک دوسرے پر کشمیر بیچنے یا کشمیر کی تحریک آزادی سے سرنڈر کرنے والی بات تو یہ تمام سول حکمران ماضی میں   کافی کرتے رھے ہیں۔۔ ہم نے ایسی باتوں کو اہمیت نہیں دینی۔۔ ہم نے بہرحال اپنا موقف وہی رکھنا ھے جو قومی اور ملی موقف ھے۔۔ہم نے اپنی سائیڈ ہر صورت صحیح رکھنی ھے۔۔ ہم اپنا کردار صحیح ادا کریں۔۔ ہم اپنے مکلف ہیں۔۔۔ ہم بھی حقیقی موقف سے دور ھو جائیں گے تو حق کی ترجمانی کون کرے گا۔۔ھم نے اپنی پوری تاریخ میں حکمرانوں اور زمہ داروں کی کشمیر پر ہر لغزش پر پکڑ کی ھے۔۔۔وہ اگر غلطی کریں گے تو ھم نے وہ غلطی نہیں کرنی۔ ہم نے اس تحریک کو اس خشک ٹہنی پر موجود سبز پھول کو اسی طرح برقرار اور شاداب  رکھنا ہے جس طرح اہل کشمیر ہمارے سبز پرچم کو سربلند رکھتے ہیں 

جزاکم اللہ خیرا

تحریر: قاضی کاشف نیاز

 

5 تبصرے
  1. sklep online کہتے ہیں

    Wow, incredible blog layout! How long have you ever been blogging for?
    you make running a blog look easy. The entire glance
    of your website is fantastic, as smartly as the content!
    You can see similar: e-commerce and here sklep
    online

  2. e-commerce کہتے ہیں

    Fine way of telling, and pleasant piece of writing to take facts regarding my presentation focus,
    which i am going to convey in college. I saw similar here:
    sklep internetowy and also here: e-commerce

  3. najlepszy sklep کہتے ہیں

    Yes! Finally someone writes about ecommerce. I saw similar here:
    Najlepszy sklep

  4. Research Agency کہتے ہیں

    It’s very interesting! If you need help, look here: ARA Agency

  5. Link Building کہتے ہیں

    Hi there! Do you know if they make any plugins to
    assist with SEO? I’m trying to get my website to rank for some
    targeted keywords but I’m not seeing very good gains.
    If you know of any please share. Thank you!
    I saw similar article here: Backlink Portfolio

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.