جب اُس نے پُوچھا حال تو ، میں نے کہا ؛ میں ٹھیک ہوں
اُسے بھی میری بات سے ، یہی لگا میں ٹھیک ہوں
یہ میرے لوگ حال میرا پُوچھنے کو آئے ہیں
میں ٹھیک تو نہیں ہوں پر ، یہی کہا میں ٹھیک ہوں
ترے جہان میں کسی کی اب مجھے طلب نہیں
میں کہہ رہا…
کٹ گئی ہے زندگانی ہم سفر کی آس میں
مر ہی جائیں گے کسی دن چارہ گر کی آس میں
طاقت پرواز جب سے چھین لی صیاد نے
رینگتے رہتے ہیں پنچھی بال و پر کی آس میں
کھا گئی سپنے غریبی اڑ گیا رنگِ شباب
در بدر پھرتے رہے ہم اپنے گھر کی آس میں…
در بہ در مدحت سرکار سناتا ہوا میں
اپنی بخشش کا ہوں سامان بناتا ہوا میں
دم بہ دم لفظ عطا کرتا ہوا ربِّ کریم
شعر در شعر انہیں نعت بناتا ہوا میں
آپ ہیں مسندِ محمود پہ جلوہ افروز
اور غلاموں میں کھڑا نام لکھاتا ہوا میں
آپ رحمت سے مری…
لیلتہ القدر یعنی شب قدر رمضان المبارک کی ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے... جس میں قرآن پاک نازل ہوا... جس رات میں کی جانے والی عبادت اللہ رب العزت کو بہت پسند ہے اور جس رات میں کی جانے والی دعائیں رد نہیں ہوتیں.
اس رات کی خیر…
موج ہوا کا ذائقہ چکھتے ہی بجھ گئے
سہمے چراغ وقت سے پہلے ہی بجھ گئے
کل شب مرا جُھکاؤ چراغوں کی سمت تھا
فورا انہیں جلا لیا جیسے ہی بجھ گئے
اتنے بڑے جہان میں کتنے چراغ تھے
آندھی چلی تو صرف ہمارے ہی بجھ گئے
روشن کئی چراغ تھے شب کے…