اویس آسیمنقبت

تیری ناموس پہ صدیق جو وارے جائیں | منقبت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

تیری ناموس پہ صدیق جو وارے جائیں | منقبت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

تیری ناموس پہ صدیق جو وارے جائیں
بخت ان کے دو جہانوں میں سنوارے جائیں

تو بلا فصل خلیفہ تو وراثت کا امیں
تیری نسبت سے ہی عنوان نکھارے جائیں

اہلِ بیت ؓ اور صحابہ ؓ کو ہے الفت تم سے
جس طرف تم ہو اسی سمت وہ سارے جائیں

تیری عظمت کے جو منکر ہیں خطاکار ہیں وہ
سینہ زنجیر سے اپنا ہی وہ مارے جائیں

غارِ ہیبت میں نبی  نے یہ کہا لا تحزن
تیری تصدیق میں قرآن کے پارے جائیں

راہِ ہجرت ہو امامت ہو صحابہ کی اگر
خوش نصیبی ہے کہ صدیق ؓ پکارے جائیں

تیرا انکار کرے کون کہ تیری جانب
ثانی اثنین کے لا ریب اشارے جائیں

تیری ناموس پہ صدیق جو وارے جائیں
بخت ان کے دو جہانوں میں سنوارے جائیں

شاعر : اویس آسی

میرے نبی کا رفیق برتر صدیق اکبر صدیق اکبر

نبی پاک سے یاری کوئی صدیق سے سیکھے

دل میں نام عمر لب پہ نامِ عمر

حیدر کرار سا جری جواں کوئی نہیں

اگر آپ شان صحابہ پر مزید اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

 

 

 

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *