زندگی میں اب اُجالے ہی نہیں ھیں ہمنوا
ظلمتیں ھی ظلمتیں پھیلی ہوئی ہیں ہرجگہ
آڑے آتا ھی نہیں مشکل گھڑی میں کوئی بھی
دوستی ہے مطلبی، رشتے ہیں سارے بے وفا
ھے بظاہر پارسائی ، نیتوں میں کھوٹ ھے
ظالموں نے اوڑھ…
بدلتے موسموں کا نام ہی تو زندگانی ہے..!
ہر اک انساں کی کوئی نا کوئی غمگیں کہانی ہے..!
رہِ اہلِ وفا پر چل رہے ہیں سوئے منزل ہم.!
تبھی درپیش آفت ہر قدم پر ناگُہانی ہے..!
وہ ایسے عقل کے مارے ہیں اُن کے ناخداؤں…
کسی کے ساتھ کبھی میں بُرا نہیں کرتا
بڑھا چڑھا کے بشر کو خُدا نہیں کرتا
خدا کے رحم و کرم سے بلائیں ٹلتی ہیں
وگرنہ آدمی دنیا میں کیا نہیں کرتا
وہ کیسے قربتِ رحمان پائے گا یارو
خیالِ غیر جو دل سے جدا نہیں کرتا
کسی بشر سے مرے یار…
ائے ہمدم مرے حرفِ اعجاز سن
صبر کرنے والوں کا یہ راز سن
ہر اک شب کی قسمت میں ہے اک سحر
وہ نصر من اللہ کی آواز سن
تو رہ کر قفس میں بھی آزاد ہے
اسیر ِ خزاں تیرا صیاد ہے
بدست ِصبا ِچمن تیرا نام
یہ گلشن ترے دم سے آباد ہے…