زمانے کو ہم آزمانے لگے
ستم گر ستم پھر سے ڈھانے لگے
عجب زندگی میں عجب موڑ ہے
کہ قاتل جنازے اٹھانے لگے
ہمارے دلوں پر لگاۓ نشاں
ہمیں پھر وہ ظالم منانے لگے
جسکی آغوشِ محبت اک جہاں ہے
ماں سے عالی روپ دنیا میں کہاں ہے
خوں مجھے دے کر جگر کا اس نے پالا
میری ماں کا پیار تھاسب سے نرالا
دل مرا رب کی محبت سے اجالا
کچھ بھی تو پھر بنا اس کےدیکھا نہ تھا
عکس اوجھل کبھی اس کا ہوتا نہ تھا
رب نےبخشی تھی دولت اسے حسن کی
دید سے نینوں کا پیالہ بھرتا نہ تھا
عشق کی آگ میں تنہا جلتی رہی
حال دل کا کبھی اس نے پوچھا نہ تھا
کب کِسے کیا کہا رب کو معلوم ہے
کِس سے ہے رابطہ رب کو معلوم ہے
بُھول کر آخرت کون کِس کی ہوئی
کون کس کا ہوا رب کو معلوم ہے
بس وہی ہے علیم بذات صدور
کون جھٹلارہا رب کو معلوم ہے
اے خدا مجھ کو کر دے عطا عافیت
مانگتا ہوں ہمیشہ دعا عافیت
میرے مولا کوئی آزمائش نہ ڈال
ہر گھڑی اس جہاں کر سدا عافیت
یہ ہے ایمان کے بعد دولت بڑی
میں لگاتا ہوں ہر دم صدا عافیت
در بہ در مدحت سرکار سناتا ہوا میں
اپنی بخشش کا ہوں سامان بناتا ہوا میں
دم بہ دم لفظ عطا کرتا ہوا ربِّ کریم
شعر در شعر انہیں نعت بناتا ہوا میں
آپ ہیں مسندِ محمود پہ جلوہ افروز
اور غلاموں میں کھڑا نام لکھاتا ہوا میں
آپ رحمت سے مری…
موج ہوا کا ذائقہ چکھتے ہی بجھ گئے
سہمے چراغ وقت سے پہلے ہی بجھ گئے
کل شب مرا جُھکاؤ چراغوں کی سمت تھا
فورا انہیں جلا لیا جیسے ہی بجھ گئے
اتنے بڑے جہان میں کتنے چراغ تھے
آندھی چلی تو صرف ہمارے ہی بجھ گئے
روشن کئی چراغ تھے شب کے…